22 دسمبر ، 2014
لاہور .......وزیراعظم محمدنوازشریف کا کہنا ہےکہ جوانوں ، بچوں اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتا جائے گا۔قانونی ٹیم کو ہدایت کردی ہےکہ حکمِ امتناعی ختم کرانے کےلیے تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔لاہور سے جاری بیان میں حکومتی ترجمان نے بتایاکہ دہشت گردوں کو سزائے موت دلانےکےلیے وزیراعظم محمدنواز شریف نے اٹارنی جنرل آفس اورسینئرقانونی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ ہدایات سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پرعمل درآمد کےحوالے سے حکم امتناعی جاری ہونے پرجاری کی گئیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلیےہم ہر صورت تیار ہیں۔قانونی ٹیم حکمِ امتناعی ختم کرانے کےلیے تیز رفتاری سے کام کرے۔