22 دسمبر ، 2014
واشنگٹن ........ امریکی صدر اوباما نے فلے ڈیلفیا پولیس کمشنر کو فون کرکےپولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر مذمت کی۔ وائٹ ہاوس ترجمان ایرک Schultz کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے فلے ڈیلفیا پولیس کمشنر چارلس رمسے کو ٹاکس فورس کا ساتھی چیئرمین بنایا ہے۔ یہ ٹاکس فورس امریکا بھر میں میزوری گرینڈ جیوری کے سفید فام پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ نہ چلائے جانے کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کا جائزہ لے گی۔ صدراوباما نے پولیس کمشنر چارلس کو فون کیااور 2روز قبل بروکلین میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کی۔