پاکستان
22 دسمبر ، 2014

حیدر آباد سینٹرل جیل کی خستہ حال دیوار کا ایک حصہ گرگیا

حیدر آباد سینٹرل جیل کی خستہ حال دیوار کا ایک حصہ گرگیا

حیدرآباد .......سینٹرل جیل حیدرآباد کی خستہ حال بیرونی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا ۔ جیل میں سزائے موت کے 191 قیدی موجود ہیں ۔ سینٹرل جیل حیدرآبادکی خستہ حال بیرونی دیوار کا ایک حصہ اچانک صبح گرگیا۔ جس کے بعد یہاں پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 191 قیدی موجود ہیں، جن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے علاوہ 1998ء میں پی آئی اے طیارہ ہائی جیک کیس کے دو قیدی شاہ سوار اور صابر بھی قید ہیں جن کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں تاہم ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔جبکہ ڈینل پرل کیس کا مرکزی ملزم شیخ عمر بھی سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ہے۔

مزید خبریں :