پاکستان
24 دسمبر ، 2014

آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا

 آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا

پشاور......دہشتگردی کا شکار آرمی پبلک اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائےگا، بیرونی دیوار کودس فٹ اونچاکیاجارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے مین گیٹ سے ملحقہ 8فٹ بلند دیوار کو 10 فٹ اونچا کیاجارہا ہے، جس پر دو فٹ چوڑےحفاظتی جنگلے لگائے جائیں گے۔ حملے سے قبل دیوار کی ا ونچائی 4فٹ تھی۔ اس کے علاوہ متاثرہ اسکول کے ہال اورکمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ اسکول انتظامیہ نے 31 دسمبر تک تعمیر و مرمت کام مکمل ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :