25 دسمبر ، 2014
راولپنڈی.........ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی امور پرغور کیا جارہا ہے جبکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔