کھیل
26 اپریل ، 2012

ٹنڈولکر اب سیاست کی وکٹ پر بھی کھیلنے کو تیار

ٹنڈولکر اب سیاست کی وکٹ پر بھی کھیلنے کو تیار

ممبئی…کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کرنے کے بعد اب بھارتی اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سیاست کے میدان کی پچ پر بھی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے دیوتا دنیا پر راج کرنے والے سچن ٹنڈولکر کو اب عوام کا خدمت گار بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اور حکومت ان، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ٹنڈولکر کا نام راجیہ سبھا کی نشست کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس نشست کیلئے چار نام بھیجے ہیں جس میں ٹنڈولکر کے علاوہ دوسرا نمایاں نام ماضی کی اسٹائلش اداکارہ ریکھا کا ہے ، دوسری جانب کانگریس کے ایک اہم لیڈر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔

مزید خبریں :