27 دسمبر ، 2014
لاہور......پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔موٹروے پر لاہور سے جانے والی گاڑیوں کوکانوائے کے ذریعے لیجایا جا رہا ہے،لاہور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو آنے اور جانے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شدید دھند کے باعث موٹروے پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے تاہم موٹروے سے جانے والی گاڑیوں کو موٹروے پولیس کانوائے کے زریعے لیجا رہی ہے ۔موٹروے پر ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدائیت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن بھی معطل ہے۔