کھیل
27 دسمبر ، 2014

کرائس چرچ ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر

کرائس چرچ ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر

کرائس چرچ .......کرائس چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بولنگ کے آگے سری لنکن ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 429 رنز سات کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی ،لیکن پوری ٹیم اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرکے 441 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔کپتان مکلولم 195 رنز بناکر نمایاں رہے،جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انجیلو میتھیوز پچاس رنز بناکر نمایاں رہے،فالوآن کے بعد سری لنکا نے بہتر کھیل پیش کیا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 84 رنز بنالئے تھے،مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی 229 رنز درکار ہیں ۔

مزید خبریں :