27 دسمبر ، 2014
ملتان .......ملتان میں دو مرتبہ بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ لوہاری گیٹ کے استغاثہ کے مطابق 28 جولائی 2014ء کو 15 پرپولیس کو اطلاع دی گئی کہ حسین آگاہی چوک پر ایک د کان کے تھڑے کے نیچے بم موجود ہے اسی طرح 29 جولائی 2014 کو 15 پرپولیس ایک اور اطلاع موصول ہوئی کہ شاہ شمس پارک میں بم رکھا گیا ہے جس پر پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، ریسکیو سمیت دوسرے ادارے موقع پر پہنچےاور متعلقہ مقامات کو فوراً خالی کروا گیا ۔ بم کی اطلاع کے فورا بعد لوگوں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ موبائل ٹریکننگ کے ذریعے اطلاع دینے والے رانا یوسف کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم رانا یوسف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجموعی طور پر 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔