پاکستان
27 دسمبر ، 2014

فوجی عدالتیں ضرورت ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری

 فوجی عدالتیں ضرورت ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری

نوڈیرو......... سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں اس وقت ایک ضرورت ہیں، ان کاغلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، اس قانون کوکسی جمہوری جماعت، دانشوریاصحافی کےخلاف استعمال نہیں ہوناچاہیے،کہیں ایسا نہ ہو میں اور میاں نوازشریف دونوں جیل میں ہوں۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ فوجی عدالتوں کو سیاسی جماعتوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اگر 2007 میں بی بی کے قتل پر ایکشن لے لیتے تو سانحہ پشاور نہ ہوتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، مخدوم امین فہیم نے پارٹی سے نہ پہلے غداری کی نہ کبھی کرسکتے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بےنظیربھٹونےبہت پہلےکہاتھاکہ کشمیرجہاداورافغانستان جہادکوالگ کرو، کم سوچ رکھنے والوں نے ان دونوں کو ملا کر کشمیر جہاد کمزور کیا، شہید بی بی پر کراچی حملے کا نوٹس لے لیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، شاہراہ فیصل پر450بچوں کےقتل کانوٹس اگر بلا لےلیتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے،ہمیں بتایا جائے ہمارا مقابلہ کس سے ہے ، ہم نے ضیا الحق سے آج تک ہر ظلم کا مقابلہ کیا ہے، ہم اپنے حق اور ملک کے لئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی کی قیادت کرے گا وہی گڑھی خدا بخش میں دفن ہوگا، میں نےگڑھی خدابخش میں ہی دفن ہوناہے، بغیرگڑھی خدابخش کےہماری سوچ،پارٹی،نظریہ نہیں ہے، ہم کسی دہشت گردسےڈرنےوالےنہیں ہیں،ہم حق کےلیےلڑیں گے، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شاگرد ہیں۔

مزید خبریں :