26 اپریل ، 2012
ڈیلس…زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی جنگ…پیپلز پارٹی امریکا کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سنائی گئی سزا کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے صدر شفقت تنویرنے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہو ئے ایک سرکلر کے ذریعے امریکا بھر میں پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جا ری کی ہیں کہ وہ امریکا بھر میں عدالتی فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ذو الفقار علی بھٹو کو دی جانے والی پھانسی جیسا ہے جس کو دنیا اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔عدالتی فیصلے کے خلاف آج رات نیو یارک کے جیکسن ہائٹس کے سامنے پیپلز پارٹی امریکا کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا ۔