کھیل
28 دسمبر ، 2014

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:سری لنکا نے5 وکٹ پر 293 رنز بنالئے

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:سری لنکا نے5 وکٹ پر 293 رنز بنالئے

کرائسٹ چرچ......... کارورارتنے کے 152 رنز کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں زبردست کم بیک کیا۔ میزبان ٹیم کو میچ میں اب بھی 10 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد سری لنکا نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے دن دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 84 رنز سے آگے بڑھائی۔ کارورارتنے کے 152 اور کپتان اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 53 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے دن کا اختتام 5 وکٹ پر 293 رنز پر کیا۔ ٹرینٹ بولٹ 3وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب کیوی بولر رہے۔ میزبان ٹیم کو اب بھی میچ میں 10 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :