28 دسمبر ، 2014
نیویارک.......... سال 2014 ہالی ووڈ کے لیے کیسا رہا آمدنی کے لحاظ سے کون سے فلمیں باکس آفس پر چھائی رہیں۔ ’’ٹرانسفارمرز ایج آف ایکس ٹنکشن‘‘ 2014 کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم رہی۔ ٹرانسفارمرز سیریز کی چوتھی فلم مجموعی طور پر ایک ارب 87لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔ آمدنی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ’’گارڈینز آف دی گیلکسی‘‘ رہی۔ فلم نے ریلیز ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 77 کروڑ 21 لاکھ ڈالر سمیٹے۔ انجیلینا جولی کی فلم ’’میلفیسنٹ‘‘ نے باکس آفس پر 75 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کمائے اور اس سال آمدنی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہی۔