کھیل
28 دسمبر ، 2014

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف بھارت کے 8 وکٹ پر 462رنز

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف بھارت کے 8 وکٹ پر 462رنز

میلبرن .......... ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہا نے کی سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن 462 رنز بنالئے۔ مرلی وجے نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پہلی اننگز 1 وکٹ پر 108 رنز سے آگے بڑھائی۔ پہلے مرلی وجے نے 68 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کرکے بھارت کی پوزیشن مستحکم کردی۔ رہانے 147 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ویراٹ کوہلی نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے۔ جب تیسرے دن کا میچ ختم ہوا تو بھارت نے 8 وکٹ پر 462 رنز بنالئے تھے۔ آسٹریلیا کو میچ میں 68 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :