کھیل
28 دسمبر ، 2014

آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں تھا ، پاکستانی ٹیم بہترین فارم میں ہے ، وسیم اکرم

آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں تھا ، پاکستانی ٹیم بہترین فارم میں ہے ، وسیم اکرم

سڈنی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک بار پھر باپ بن گئے۔ اُن کی بیوی شینیرا کے ہاں بیٹی عائلہ کی ولادت ہوئی ہے، جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں ، جذبات کا اظہار نہیں کرسکتے ۔اگلے سال کھیلے جانے والے ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کا سب کو انتظار ہے، یہاں بہترین سہولیات کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونگی، پاکستان ٹیم کا فارم میں ہونا خوش آئندہے۔سعید اجمل کی ورلڈ کپ سے دستبرداری پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، سعید اجمل کی غیر موجودگی سے فرق تو پڑے گا، لیکن اس سے کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔

مزید خبریں :