پاکستان
27 اپریل ، 2012

پنجاب : جیلوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

پنجاب : جیلوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

لاہور ... حساس ادارے نے صوبائی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ پنجاب میں جیلوں کی سیکورٹی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بنوں جیل کی طرز کا واقعہ پیش آسکتاہے۔ایک حساس ادارے نے صوبائی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ پنجاب میں جیلوں کی سیکورٹی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بنوں جیل کی طرز کا واقعہ پیش آسکتاہے۔باوثوق کی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ کالعدم تنطیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بنوں جیل جیسا حملہ کر سکتے ہیں۔حساس ادارے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام جیلوں کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے تاکہ دہشت گردو ں کے مذموم ارادوں کو ناکا م بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :