پاکستان
27 اپریل ، 2012

لیاری میں پولیس اور مسلح افراد میں تصادم، دستی بم حملے

لیاری میں پولیس اور مسلح افراد میں تصادم، دستی بم حملے

کراچی… کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ملزمان نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ بھی کئے ہیں،جبکہ لیاری کے امتحانی مراکز پر ہونے والا میڑک ریاضی کا پرچہ دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ادھر آگرہ تاج میں دستی بم حملے میں3افراد زخمی ہو گئے۔ سی آئی ڈی ، ایف سی، علاقہ پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے صبح سویرے لیاری کے علاقے چیل چوک اور لی مارکیٹ پر گھیرا ڈال دیا اور گینگ وار ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کیا تو ملزمان کی جانب سے قانون نافذکرنے والاے ادارے کے اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کئے گئے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیاری آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم، ایس پی ڈسٹرکٹ ساوٴتھ ناصر آفتاب کر رہے ہیں۔ دو طرفہ فائرنگ اور دستی بم حملوں کے باعث لیاری کے مختلف علاقوں میں شدید کشیدگی ہے۔ لیاری کے علاقے نوالین میں واقع گینگ وار کے اہم ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا،جبکہ کالعدم تنظیم کے ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ،دوسری جانب لیاری آپریشن کے دوران ڈی ایس پی قمر سمیت دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں،جبکہ لیاری میں شاہ بھٹائی روڈ،کلری،بہار کالونی، آگرہ تاج کالونی کے اطراف میں مسلح ملزمان کی شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری،،لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Last Updated 11:00 am

مزید خبریں :