27 اپریل ، 2012
کراچی… جناح اسپتال کراچی میں کئی گھنٹے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مرکزی آپریشن تھیٹر میں ہونے والے 30 آپریشن تاخیر کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں صبح 8 بجے سے بجلی معطل ہے جس مریضوں کو شدید پریشان ہیں۔متبادل بجلی کے لئے استعمال ہونے والا اسٹینڈ بائے جنریٹر خراب ہونے کے باعث آپریشن تھیٹر میں بھی کام بند ہے مرکزی آپریشن تھیٹر میں 30 کے قریب آپریشن ہو نا تھے جو تاخیر کا شکار گئے ہیں۔ جواننٹ ڈائرکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق بجلی کچھ 2 گھنٹے بعد بحال کردی گئی لیکن وجہ معلوم نہ ہوسکی کہ بجلی بند کیوں کردی گئی تھی۔