27 اپریل ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی 3 روز کیلئے بندہونے کے بعدفیکٹریوں اور کارخانوں میں گیس سے چلنے والی مشینوں کے پہیے رک گئے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کوچار روز تک گیس کی فراہمی بحال رکھنے کے بعد آج صبح فیصل آباد ریجن کے 450 سے زائد صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی تین روز کیلئے معطل کر دی ہے جس کے باعث فیکٹریوں اور کارخانوں میں گیس سے چلنے والی مشینوں کا پہیہ رک گیا ہے جس سے پیدواری عمل اور یومہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔