27 اپریل ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کے بحران میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ شارٹ فال تین ہزار دو سو میگا واٹ کی سطح پر آ گیا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 734 جبکہ پیداوار 11 ہزار 534 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 2ہزار 842جبکہ تھرمل جنریشن ایک ہزار 472 میگا واٹ ہے۔ نجی بجلی گھروں سے پیپکو کو 6 ہزار 530 میگاواٹ بجلی میسر ہے۔ پیپکو کے مطابق بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کو 690 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہے۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں کمی کی ایک وجہ ڈیموں سے پانی کا کم اخراج ہے۔