31 دسمبر ، 2014
نئی دہلی.........عشق زادہ ارجن کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سہنا پہلی بار ایک ساتھ۔ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم تیور کے نئے ڈیجیٹل موشن پوسٹرز جاری کردیے گئے۔ بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ رومانس کرتے نظر آئینگے۔ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم"تیور " کے ٹریلر اور گانوں کے بعد نئے ڈیجیٹل موشن پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں۔ ہدایتکار امت شرما کی اس فلم میں ارجن اور سوناکشی کیساتھ منوج باجپائی، قدیر خان اور شروتی ہاسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ریمیک ہے جس میں ارجن کپور آگرہ سے تعلق رکھنے والے کالج کے طالبعلم کا کردار نبھارہے ہیں جو کبڈی چمپئن ہے۔ بی ایس کے نیٹ ورک اینڈ اینٹرٹینمنٹ کے تحت یہ ایکشن رومانس فلم تیور اگلے برس کے اوائل میں 9جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔