27 اپریل ، 2012
کراچی… چیئرمین نیب فصیح بخاری کا کہنا ہے کہ ملک کرپشن میں ڈوب رہا ہے ،مچھلیاں پکڑنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی نیب آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے، تین سو نئے تفتیشی افسر بھرتی کئے جارہے ہیں جن میں ریٹائرڈ بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔ فصیح بخاری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیسز احتساب عدالت میں موجود ہیں ،صدر کیخلاف کیسز کے دیگر ملزمان کو احتساب عدالتوں نے بری کردیا ہے، صدر کے خلاف کیسز استثنیٰ کے باعث التوا ء کا شکار ہیں۔ چیئرمین نیب نے ملک قیوم کے بارے میں کہا کہ ملک قیوم کے خلاف انویسٹی گیشن چل رہی ہے ، ملک قیوم 30تاریخ کو انا چاہتے ہیں اگر نہیں آئے تو ریڈ وارنٹ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس اگر کسی کیس کے شواہد نہ ہو تو عدالتوں میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، ایسے کیسز ختم کردینے چاہئیں۔ انہوں نے کہ کرپشن کا خاتمہ فوری ممکن نہیں لیکن قابو پایا جاسکتا ہے ،کرپشن پر قابو پانے کے لئے بڑے کانٹریکٹ کی شفاف جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور نیب صرف بڑے کیسز کو دیکھ رہا ہے، چھوٹے کیسز ایف ائی اے ، پولیس اور دیگر اداروں کو بھیج رہے ہیں۔