27 اپریل ، 2012
تربت… بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد میں جھڑپ کے دوران چارافراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ فرنٹئیر کور کے ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے گیبن میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں چارحملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ بعد میں سات مزید کو حراست میں لے لیاگیا، ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہیا، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، اس کے علاوہ دو دوسری کارائیوں میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نوشکی کے علاقے ڈاک اور نصیر اباد کے علاقے چھتر میں دو مقامات پر چھاپے مارکربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا برآمد کئے گئے اسلحہ میں پانچ راکٹ لانچر،گیارہ ایس ایم جی،تین ایل ایم جی ،چودہ رائفل اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔تاہم دونوں چھاپوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔