01 جنوری ، 2015
تل ابیب .....اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نےلیکوڈ پارٹی کے ابتدائی اندرونی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ نیتن یاہو نے اپنی قدامت پسند پارٹی کےممکنہ طور پر رواں برس مارچ میں ہونے والے عام الیکشن میں ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔ جمعرات کے روز سامنے آنے والی اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پارٹی کی الیکشن پرائمری میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 20 فیصد کے قریب ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نیتن یاہو تقریبا 75 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف اور سابق وزیر دفاع ڈینی ڈینون کے مقابلے میں واضح طور پر آگے تھے۔