پاکستان
27 اپریل ، 2012

کیمیکل کوٹہ کیس: تفتیشی افسر کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

کیمیکل کوٹہ کیس: تفتیشی افسر کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

اسلام آباد… کیمیکل کوٹہ کیس کے تفتیشی افسر اور اے این ایف کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اختر محمودنے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو کیس کے بارے بریفنگ دی۔ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین مرتضی عباسی نے کی۔برگیڈئر اختر محموداور انکی ٹیم نے کیس اور تفتیش کے بارے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزارت انسداد منشیات کے قائم مقام سیکرٹری ظفر عباس لک کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجودنہیں آئے۔جس پر کمیٹی کے ارکان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ظفر عباس لک نے اپنی نمائندگی کے لئے وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری کو بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے برگیڈئر اخترمحمود کو ہدایت کی کہ وہ بطور قائم مقام ڈی جی اے این ایف کام کریں اور کیمیکل کوٹہ کیس کی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کریں۔

مزید خبریں :