پاکستان
27 اپریل ، 2012

شاہ زین بگٹی سمیت27افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

شاہ زین بگٹی سمیت27افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ… سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعدکوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو26دیگر ساتھیوں سمیت 22دسمبر2010 کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے بلیلی چیک پوسٹ پر اسلحہ برآمد ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے17جنوری2011کو نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کردیا تھا تاہم بلوچستان ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو حکومت بلوچستان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر 7اپریل2012کو سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کردی تھی۔ضمانت منسوخ ہونے پر آج ایڈیشنل سیشن جج فائیو کوئٹہ کی عدالت نے شاہ زین بگٹی اور ان کے دیگر 26ساتھیون کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

مزید خبریں :