دنیا
02 جنوری ، 2015

2014:شام میں جاری خانہ جنگی ، 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک

2014:شام میں جاری خانہ جنگی ، 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دمشق......شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران گذشتہ سال 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔شام میں خانہ جنگی کا آغاز 2011 میں ہوا ۔ سال 2014 ان تمام برسوں میں سب سے خونی سال رہا جس میں 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ساڑھے تین ہزار بچوں سمیت 18 ہزار کے قریب عام شہری بھی شامل ہیں ۔ شام میں 2011 سے اب تک جاری خانہ جنگی کے دوران مرنے والوں کی کل تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :