27 اپریل ، 2012
خیرپور … خیرپور میں گذشتہ رات دکانیں جلائے جانے کے واقعے کے بعدمختلف علاقوں میں کشیدگی ہے، فائرنگ کے واقعات میں 8افراد زخمی ہوئے جبکہ نامعلوم افراد نے موبائل فون فرنچائز اور دکان کو آگ لگادی ۔ فائرنگ کے واقعات خیرپور کے علاقوں پنج گلہ چوک ، کچہری روڈ اور دیگر مقامات پر ہوئے ۔ مشتعل افرا دنے دکانوں اور املاک پر حملے کیے اور کچہری روڈ پرموبائل فرنچائزاوردکان پر آگ لگادی۔ شہر میں کشیدگی کے باعث پولیس اور رینجرزتعینات کردی گئی ہے ۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ نے صورتحال پر قابو پانے تک شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات شہر میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کا نتیجہ ہیں ۔ گذشتہ رات پھول باغ روڈ اور کچہری روڈ پر نامعلوم افراد نے کیبنز اور دکانوں کو آگ لگا دی تھی ۔