03 جنوری ، 2015
کراچی......آل رائونڈر سہیل تنویر کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں تمام بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بھی شامل ہوں تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ،کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناہے کہ ہماری بولنگ میں بہت ورائٹی ہے،میںپر امیدہوں اس بار ورلڈ کپ کھیلوں گا۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے علاوہ وہاب ریاض،جنید خان بھی بائیں ہاتھ کے بولرز ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں تمام بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بھی شامل ہوں تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ،ہر بولر کی کلاس الگ ہے۔