27 اپریل ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قوم کا 6 سو کروڑ لوٹنے والے کو صدر اور سزا یافتہ کو وزیراعظم نہیں مانتے۔ یوسف رضا گیلانی نے اگر وزارت عظمٰی نہ چھوڑی تو مسلم لیگ ن بھرپور جمہوری جدوجہد کرے گی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک کا آئینی، قانونی اور جمہوری صدر اور وزیراعظم ہو گا اس کا احترام کریں گے لیکن لٹیروں اور مجرموں کا نہیں۔سپریم کورٹ کی سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے لئے 30 اپریل کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔