دنیا
03 جنوری ، 2015

اسپین: 2 یورو کے جعلی سکے بنانے والا گروہ گرفتار

اسپین: 2 یورو کے جعلی سکے بنانے والا گروہ گرفتار

بارسلونا......شفقت علی رضا......اسپین کی نیشنل پولیس نے دارالحکومت میڈریڈ میں 2یورو کے جعلی سکے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کی نیشنل پولیس نے لاکھوں یورو کے جعلی سکے بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر سکے بنانے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ہزاروں جعلی سکے برآمد کر لئے۔پولیس نے سکوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی جو کہ 12 ہزار جعلی سکے بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ گروہ کے ارکان اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے ان جعلی سکوں کو لوکل ٹرینوں، میٹرو اور مشروبات کی مشینوں میں استعمال کرکے ٹکٹوں اور دوسری اشیائے خوردونوش کی خریدکرتے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل بھی یہ گروہ اسپین کی سابقہ کرنسی ’’پسیتا‘‘ کے 500 مالیت والے سکے بنانے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس حکام کے اندازے کے مطابق اب تک یہ لوگ 40 لاکھ یورو کے جعلی سکے بنا چکے ہیں۔ آپریشن کے دوران پولیس نے ہزاروں یورو کے جعلی سکے بھی اپنے قبضے میں لئے۔

مزید خبریں :