27 اپریل ، 2012
کراچی… آئی جی سندھ مشاق شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں کارروائی کے دوران متعدد جرائم پیشہ افرادگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس آپریشن کی نگرانی کیلئے آئی جی سندھ نے لیاری کادورہ کیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے آغاز میں پولیس اورسی آئی ڈی کو شدید مشکلات کا سامناتھالیکن اب صورتحال بہتر ہے،جرائم پیشہ عناصرکوموثرکارروائی کرکے پیچھے دھکیلنے میں کامیا ب ہوئے ہیں۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملزمان جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کررہے ہیں۔