کھیل
04 جنوری ، 2015

ابوظبی ٹینس ،اینڈی مرے بغیر کھیلے ہی ٹرافی جیت گئے،نڈال کا تیسرانمبر

ابوظبی ٹینس ،اینڈی مرے بغیر کھیلے ہی ٹرافی جیت گئے،نڈال کا تیسرانمبر

ابو ظبی ......اسپین کے رافیال نڈا ل نے ابوظبی ٹینس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، برطانیہ کے اینڈی مرے نے بغیر فائنل کھیلے ہی ٹرافی جیت لی۔ابوظبی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں رافیال نڈال کا مقابلہ اسٹین اسلیس وافرینکا سے تھا، اسپینش کھلاڑی نے سخت مقابلہ کے بعد سوئس حریف کو شکست دی، رافیال نڈال کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا، ایونٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن سربین کھلاڑی نے بخار کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کی، اور اینڈی مرے بغیر میچ کھیلے ہی فاتح قرار پائے۔

مزید خبریں :