04 جنوری ، 2015
جکارتہ .......انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور برفباری ایئر ایشیا طیارے کے حادثے کا اہم سبب ہو سکتی ہے، حکام کے مطابق پرواز کے وقت ہونے والی برفباری طیارے کے انجن کو نقصان پہنچانے کا سبب ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے طیارے کا حادثہ پیش آیا، سمندر سے اب تک 34 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، تلاش کے دوران سمندر میں 5 بڑی اشیا دیکھی گئی ہیں، جو طیارے کے حصوں سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں، خراب موسم تلاش اور تحقیقات میں رکاوٹ بناہوا ہے، طیاروں ، بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر مشتمل کثیر الملکی ٹاسک فورس ملبے اور لاشوں کی تلاش میں حصہ لے رہی ہے۔