دنیا
05 جنوری ، 2015

سوئیڈن میں مساجد پر حملوں کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

سوئیڈن میں مساجد پر حملوں کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اسٹاک ہوم ........سوئیڈن میں مساجد میں آگ لگانے کی کوشش کے 3واقعات کے بعد سینکڑوں افراد نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ سوئیڈن میں شر پسندی ایک ہفتے کے دوران 3مساجد پر حملے توڑ پھوڑ کی۔ آگ لگانے کی کوشش کی گئی حملوں کے خلاف مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ سوئیڈن میں مساجد پر حملوں کے خلاف سیکڑوں مسلمانوں نے سوئیڈش پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ سوئیڈن کے مختلف شہروں میں بھی مسلمان سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پردرج تھا کہ ’’میری مسجد کو مت چھوؤ‘‘ جمعرات کو ملک کے مشرقی شہر اپسالا میں مسجد پر پٹرول بم پھینکا گیا لیکن اس سے عبادت گاہ کو نقصان نہیں پہنچا۔ اس مسجد کے مرکزی دروازے کو سرخ رنگ کے دل کی شکل والے کارڈوں سے بھردیا۔ اس سے قبل جنوبی شہر ایسلوئیو میں دسمبر کے آخر میں ایک مسجد جلائی گئی جبکہ کرسمس کے دن ایسکلس ٹیونا میں ایک مسجد کو آگ لگائی گئی اور اس واقعے میں 5افراد زخمی ہوئے۔ سوئیڈن میں پولیس کو مساجد کی سکیورٹی سخت کرنے کو کہا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم میں ملک کی وزیرِ ثقافت ایلس باہ کنکے نے کہا ہے کہ حکومت اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلئے قومی حکمتِ عملی وضع کرے گی۔

مزید خبریں :