پاکستان
05 جنوری ، 2015

مہمندایجنسی: سرچ آپریشن کے دوران دھماکا،سیکورٹی اہلکار شہید

مہمندایجنسی: سرچ آپریشن کے دوران دھماکا،سیکورٹی اہلکار شہید

مہمندایجنسی ........مہمندایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ تحصیل صافی میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔گزشتہ روز مہمندایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد آج تحصیل بائی زئی میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں دوران آپریشن سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جارہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ علاقے میں اب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایک اور دھماکا تحصیل صافی کے علاقے علینگار میں ہوا جہاں ایک شخص شدید زخمی ہے۔

مزید خبریں :