پاکستان
05 جنوری ، 2015

عمران نے جمائما اور بیٹوں کو ریحام سے متعلق بتا دیا، برطانوی اخبار

عمران نے جمائما اور بیٹوں کو ریحام سے متعلق بتا دیا، برطانوی اخبار

لندن.........ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے حالیہ دورہ برطانیہ میں اپنی سابق اہلیہ جمائما خان اور اپنے دونوں بیٹوں کو اپنی نئی محبت ریحام خان کے بارے میں آگاہ کردیا ہے، عمران خان نے خود اب تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہےکہ برطانیہ میں عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائما اوراپنے بیٹوں سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی اخبارکادعویٰ ہےکہ عمران خان کے قریبی خاندانی ذرائع نے ان کی دوبارہ شادی کی مخالفت کردی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں عمران خان نے کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی اور دورہ نجی نوعیت کاتھا۔ عمران خان کی وطن واپسی پراہم اعلان متوقع ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی حریفوں نے جھوٹی مہم چلائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے چندروزپہلے ان کی بات ہوئی اور ان کی شادی کی خبردرست نہیں۔ دوسری جانب عمران خان کہہ چکے ہیں کہ قوم سانحہ پشاور کا سوگ منا رہی ہے ایسے میں اس معاملے پر انتظار کیا جائے۔ جب کہ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے۔

مزید خبریں :