05 جنوری ، 2015
کراچی ........ملک بھر میں سردی کے ڈیرے لیکن کراچی میں موسم سرما کا اثر کم ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز تک موسم مزید سرد ہونے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 22اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39فیصد رہا، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13اعشاریہ 5 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ اس وقت شمال مشرق سے 3 سے 4 ناٹیکل مائلز کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک ر ہےگا۔