پاکستان
05 جنوری ، 2015

پرویز رشید اور طاہر محمود اشرفی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پرویز رشید اور طاہر محمود اشرفی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور مرکزی چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان نئی آئینی ترمیم ، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے علما کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ لاہورسے جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پرویز رشیدنے یقین دلایا ہے کہ حکومت مساجد اور مدارس کے خلاف کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔ قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مساجد اور علما کا کردار اہم ہے۔ حافظ طاہر اشرفی کے مطابق مدارس، مساجد اور علماء دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے مدارس کی نشاندہی کرے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :