05 جنوری ، 2015
اسلام آباد.........پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی فوجی عدالتوں کے فیصلے کو درست نہیں سمجھتی لیکن اکثریتی رائے کا احترام کرتے ہوئے ان عدالتوں کے حق میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیوز روم‘‘ میں گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی حمایت بھی اکثریتی رائے دیکھتے ہوئے کی تھی۔