05 جنوری ، 2015
اسلام آباد........سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم عبد القیوم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ مفرور ملزم کو اپیل دائرکرنےسےپہلےگرفتاری دیناہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قتل کے ملزم عبد القیوم کی سزائے موت کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ملزم علاج کے لئے اسپتال آیا ور وہاں سے فرار ہو گیا، مفرور ملزم کو اپیل کا حق نہیں، اسے اپیل دائر کرنے سے پہلے گرفتاری دیناہوگی۔ملزم پر گاڑی چھیننے اور گاڑی کے مالک کو قتل کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔