06 جنوری ، 2015
مظفرگڑھ.......مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کیساتھ پولیس مقابلے کے دوران تین اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ڈاکوؤں کے قبضے سے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ رائےضمیرالحق کےمطابق مظفرگڑھ میں علاقے جتوئی کے علاقے لُنڈی پتافی میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مقابلے کے دوران تین اشتہاری ڈاکو مارے گئے جبکہ 9 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق ہلاک ہونیوالے اشتہاری ملزمان پولیس اہلکاروں سمیت مختلف افراد کے اغوا میں ملوث تھے، مقابلے کے دوران ملزمان کی قید سے تین مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔