پاکستان
06 جنوری ، 2015

مستونگ : فورسز کا چھاپہ ، فائرنگ کےتبادلے میں اہلکار شہید ،2دہشتگرد گرفتار

مستونگ : فورسز کا چھاپہ ، فائرنگ کےتبادلے میں اہلکار شہید ،2دہشتگرد گرفتار

مستونگ......بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کلی کابو میں ایک مکان پر مشتبہ حملہ آوروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ اس دوران مکان سے حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار نور سعید جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دوحملہ آور گرفتار کر لئے گئے۔

مزید خبریں :