پاکستان
06 جنوری ، 2015

کراچی:شیر پائوکالونی میں رینجرزکاآپریشن،متعددافرادگرفتار

کراچی:شیر پائوکالونی میں رینجرزکاآپریشن،متعددافرادگرفتار

کراچی.......کراچی کے علاقے لانڈھی میں ملزمان کے ساتھ مقابلے میں 2 رینجرز اہلکار جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔چھاپہ تحریک طالبان سوات اور کالعدم جماعت کے رہنماؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لانڈھی کے علاقے خرم آباد کا محاصرہ کرکے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ملزمان نے رینجرز کو دیکھ کراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے دونوں رینجرز کے جوان جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ مکین اور عینی شاہدوں کے مطابق 6 سے 7 ملزمان رینجرز پر فائرنگ کر رہے تھے۔رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان سوات کے مقامی رہنما کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :