پاکستان
06 جنوری ، 2015

گلگت بلتستان اور چترال میں برفباری نے رابطہ سڑکیںبند کردئیے

گلگت بلتستان اور چترال میں برفباری نے رابطہ سڑکیںبند کردئیے

گلگت بلتستان .......... گلگت بلتستان اور چترال میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ پنجاب کے بیشتر شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور اور ہنزہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں 2روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال کے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکوارٹر بونی میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ملتان، خانیوال، میاں چنوں، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :