پاکستان
27 اپریل ، 2012

وزیراعظم گیلانی نے خط نہ لکھ کر آئین و قانون کی عملداری کی، راجہ ریاض

وزیراعظم گیلانی نے خط نہ لکھ کر آئین و قانون کی عملداری کی، راجہ ریاض

فیصل آباد … پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوئس عدالت کو خط نہ لکھ کر آئین و قانون کی عملداری کی ہے۔ فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وزیراعظم گیلانی کی حمایت میں راجہ ریاض کی قیادت میں ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے کچہری بازار چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کی جانب سے سوئس عدالت کو خط نہ لکھنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی نے آئین اور قانون کی عملداری کی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سزا کا فیصلہ آئینی ہے اور نہ قانونی جس کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

مزید خبریں :