27 اپریل ، 2012
کوئٹہ … لورا لائی سے رکھنی جانے والی مسافر ویگن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لورا لائی سے رکھنی جانے والی ویگن پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔