09 جنوری ، 2015
کراچی ....تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نےریحام خان کے ساتھ عمران خان کی شادی کو ایک خوشگوار واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان زیادہ بہتر اور آباد زندگی گزارسکیں گے۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ شادی سے عمران خان کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں تو نہیں آئیں گی تاہم ان کی زندگی میں جو ایک کمی تھی وہ ضروردورہوجائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما نے امید ظاہر کی کہ ریحام خان سیاسی زندگی میں بھی عمران خان کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔