09 جنوری ، 2015
کراچی ....گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جن اسکولوں میں 12 جنوری تک فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہوجائیں وہاں تدریس شروع کی جائے،جہاں حفاظتی انتظامات پورے نہ ہوں ان اسکولوں کوصرف انتظامی امورکےلئےکھولاجاسکتاہے۔ اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے بغیر12جنوری سے اسکولوں کو تدریس کے بجائے صرف انتظامی امور کیلئے کھولا جائے۔اجلاس میں وزرات تعلیم اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔