09 جنوری ، 2015
کراچی .....کراچی میں ملیر اور ائر پورٹ کے گرد و نواح کے علاقے اچانک شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ائر پورٹ کے ارد گرد شدید دھند چھانے پر محکمہ موسمیات نے ائرپورٹ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وارننگ دے دی ہے ۔کراچی ائر پورٹ اور اطراف میں حدنگاہ 50 میٹر رہ گئی ہے ،تاہم سول ایوی ایشن کا کہنا ہے تاحال کراچی میں فلائٹ آپریشن معطل نہیں کیا گیا ۔